اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان جامع ایٹمی سمجھوتے کے مسودے کی تدوین کے سلسلے میں ہونے والے یہ مذاکرات نائب وزرائے خارجہ اور ڈائریکٹر جنرل کی سطح پر ہوں گے۔ مذاکرات میں گروپ پانچ جمع ایک کی تمام مذاکراتی ٹیمیں حصہ لیں گی-امریکہ، برطانیہ، فرانس، روس، چین اور جرمنی پانچ جمع ایک گروپ کے رکن ممالک ہیں۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی مذاکراتی ٹیم نائب وزرائے خارجہ سید عباس عراقچی اور مجید تخت روانچی کی قیادت میں جمعرات کے دن ویانا پہنچے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲