اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بانی انقلاب اسلامی برسی کی مرکزی کمیٹی کے ایک عہدیدار بریگیڈیئر کاظمینی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس سال چار جون کو حضرت امام خمینی(رح) کی برسی میں پورے ایران سے بارہ لاکھ زائرین کی شرکت متوقع ہے- انہوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ امام خمینی کی برسی کے اجتماعات کی سب سے اہم تقریر رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی ہوگی کہا کہ امام خمینی کی برسی کے اجتماعات کے انعقاد سے متعلق بارہ ذیلی کمیٹیاں بنائی گئی ہیں تاکہ یہ اجتماعات عظیم الشان طریقے سے منعقد ہوسکیں- انہوں نے کہا کہ سیکورٹی، صحت، علاج معالجے، ثفافت اور تعلقات عامہ سمیت مختلف کمیٹیاں امام خمینی کے مزار پر زائرین کی خدمات کے لئے فعال رہیں گی- ان کا کہنا تھا کہ پاکستان، افغانستان، عراق، ترکی، وسطی ایشیا کے ممالک، سعودی عرب، شام، مصر، الجزائر اور اردن جیسے غیر علاقائی ممالک اور یورپی اور امریکی ممالک سے تقریبا" تین ہزار غیرملکی مہمان امام خمینی (رح) کی برسی میں شرکت کریں گے-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲