اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عالمی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر اعلی ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے تہران میں اردن کے میڈیا اور کلچرل وفد کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ تہران کو قوی امید ہے کہ ایٹمی مذاکرات نتیجے تک پہنچیں گے لیکن ہم کسی کی تسلط پسندی قبول نہیں کریں گے-
ڈاکٹر ولایتی نے کہا کہ ایران کی فوجی سائٹوں کے معائنے اور ایٹمی سائنس دانوں سے انٹرویو کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی-
انہوں نے کہا کہ اگر امریکہ خلاف ورزی کرتا رہے گا تو مقررہ وقت میں مطلوبہ نتیجے تک پہنچنا مشکل ہو جائے گا-
انہوں نے یمن کی صورتحال کے بارے میں کہا کہ جنگ کا فیصلہ زمینی میدان جنگ میں ہوگا اور یقینا جارح آل سعود حکومت میں یمن پر زمینی حملہ کرنے اور یمن میں داخل ہونے کی جرات نہیں ہے-
ڈاکٹر ولایتی نے شام کے حالات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شام کی قوم، دشمن کی ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی اور ایران بھی اپنا فریضہ سمجھتا ہے کہ سازش کا مقابلہ کئے جانے میں شام کی حکومت اور قوم کی حمایت کرے-
ڈاکٹر ولایتی نے کہا کہ ایران، علاقے میں ہر طرح کی علیحدگی پسندی کا مقابلہ کرے گا-










.......
/169