30 مئی 2015 - 18:28
کیا داعش سے سعودی عرب کو کوئی خطرہ ہے یا نہیں

امریکی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ داعش سے سعودی عرب کو کوئی خطرہ نہیں ہے، مبصرین کے مطابق سعودی حکومت ، داعش کو شیعہ مسلمانوں کے خلاف ہتھیار کے طور پر استعمال کررہی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ داعش سے سعودی عرب کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔امریکی وزارت دفاع کے ترجمان جنرل پیٹریک رایڈر کا کہنا ہے کہ داعش سعودی عرب کے لئے خطرہ نہیں بلکہ سعودی عرب کا قوی اور مضبوط بازو ہے۔ واضح رہے کہ داعش نے سعودی عرب میں شیعوں کی دو مسجدوں پر خود کش حملوں ميں 25 افراد کو شہید کردیا ہے۔
اسلامی مبصرین کے مطابق سعودی عرب کی حکومت ، داعش کو شیعہ مسلمانوں کے خلاف ہتھیار کے طور پر استعمال کررہی ہے۔ ذرائع کے مطابق داعش کی پشت پر امریکہ اور سعودی عرب کا ہاتھ ہے اور یہ بات صاف واضح ہے کہ دونوں ممالک نے ملکر داعش کو تشکیل دیا ہے۔

.......

/169