30 مئی 2015 - 08:10
آئی اے ای اے کی نئی رپورٹ پر ایران کا ردعمل

آئی اے ای اے میں ایران کے نمائندے نے کہا ہےکہ اس ادارے کی تازہ ترین رپورٹ میں کوئی نئی بات نہیں کہی گئی ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق جوہری توانائی کی عالمی ایجنسی میں ایران کے مستقل مندوب رضا نجفی نے کہا ہے کہ ایران کے تعلق سے ایجنسی کی تازہ رپورٹ میں کوئی نئی بات نہیں کہی گئی ہے-
جمعے کے روز ویانا میں آئی اے ای اے میں ایران کے نمائندے نے ایران سے متعلق آئی اے ای اے کی نئی رپورٹ کے بارے میں کہا کہ اس ادارے کی گذشتہ رپورٹوں اور اس تازہ ترین رپورٹ کا موازنہ کرنے سے یہ بات واضح ہوجاتی ہے کہ آئی اے ای اے نے ایران میں سیف گارڈ سمجھوتے پر عملدر آمد کے بارے میں کوئی نئی بات پیش نہیں کی ہے-
آئی اے ای اے کے سیکریٹری جنرل یوکیا آمانو کی نئی رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ اس ادارے کی نگرانی میں ایران کی ایٹمی تنصیبات میں پرامن سرگرمیاں انجام پارہی ہیں اور اس میں پرامن مقاصد سے انحراف کا مشاہدہ نہیں کیا گیاہے۔
رضا نجفی نے کہا کہ جائے افسوس ہے کہ ایجنسی کی رپورٹ میں ایک بار پھر ٹکنیکل اور غیر ضروری مسائل کا ذکر کیا گیا ہے اور پی ایم ڈی کے بارے میں ماضی کے دعوے کی تکرار سے صرف اور صرف ایجنسی کی رپورٹ کا بے اہمیت ہوجانا واضح ہوجاتا ہے۔

.......

/169