23 مئی 2015 - 18:47
جیبوتی نے ایران کا طیارہ نہیں اترنے دیا

جیبوتی نے یمن کے عوام کے لئے ایران کی ہلال احمر سوسائٹی کی انسان دوستانہ امداد کے حامل طیارے کو لینڈنگ کی اجازت دینے سے انکار کردیا-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کی ہلال احمر سوسائٹی کے نائب سربراہ محمدشهاب الدین محمدی عراقی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ اور خوراک کے عالمی ادارے کے ساتھ ہونے والی ہم آہنگی کے باوجود جیبوتی نے یمن کے عوام کے لئے ایران کی انسان دوستانہ امداد لے جانے والے طیارے کو لینڈنگ کی اجازت نہیں دی- محمدشهاب الدین محمدی عراقی نے مزید کہا کہ بعد میں اس طیارے نے جنوبی ایران میں واقع شہر چابہار میں لینڈنگ کی تاکہ انسان دوستانہ امداد یمن لے جانے کے لئے اجازت نامہ جاری ہوسکے- دوسری جانب ایران کا امدادی سامان لے جانے والے بحری جہاز نجات کے انچارج علی رضا تہامی نے کہا ہے کہ جنگ زدہ ملک یمن کے عوام کے لئے نجات بحری جہاز کے ذریعے بھیجا جانے والا امدادی سامان آج جیبوتی بندرگاہ پر خوراک کے عالمی ادارے کی تحویل میں دے دیا جائے گا- خوراک کے عالمی ادارے نے یہ امدادی کھیپ پانچ جون تک یمن کی حدیدہ بندرگاہ منتقل کرنے کی ذمے داری قبول کی ہے-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲