اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ افغانستان میں طالبان نے صوبہ ننگرہار میں فوج کا ایک ٹینک تباہ کرنے کا دعوی کیا ہے-
ریڈیو تہران کی رپورٹ کے مطابق طالبان گروہ کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے دعوی کیا ہے کہ مشرقی افغانستان میں بہسود کے قریب واقع علاقے سحرخیل میں افغان فوج کا ایک ٹینک دھماکے سے اڑا دیا گیا جس میں تین افعان فوجی ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا- طالبان گروہ کے اس دعوے پر اب تک افغان حکام کا ردعمل سامنے نہیں آیاہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲