17 مئی 2015 - 08:51
اسرائیلی اسپتالوں میں دہشت گردوں کا علاج

صیہونی حکومت کے ذرائع نے خبردی ہے کہ شام میں زخمی ہونے والے متعدد دہشت گردوں کا اسرائیلی اسپتال میں علاج ہورہا ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شام میں زخمی ہونےوالے مزید کئی دہشت گردوں کو ہفتے کی رات اسرائیلی اسپتال "بوریا" میں علاج کے لئےداخل کیا گیا ہے- موصولہ رپورٹوں کے مطابق صرف اس اسپتال میں زیر علاج زخمی دہشت گردوں کی تعدادایک سو اکہتر ہوگئی ہے۔ اسرائیلی اخبار یدیعوت احارونوت نے بھی حال ہی میں اسرائیلی فوجیوں کی بعض ایسی تصاویر شائع کی ہیں کہ جن میں یہ فوجی جبھۃ النصرہ کے ایک دہشت گرد کو اٹھا کر اسرائیلی اسپتال میں منقل کر رہے ہیں۔ شام میں زخمی ہونے والے دہشت گردوں کو اسرائیل کے اسپتالوں میں منتقل کرنے کا سلسلہ ان کی دہشت گردانہ کاروائیوں کے آغاز سے اب تک جاری ہے۔

.......

/169