13 مئی 2015 - 11:59
جنگ بندی کے ایک گھنٹے کے بعد ہی بمباری

یمن میں سعودی عرب کی پانچ روزہ جنگ بندی شروع ہونے کے صرف ایک گھنٹے کے بعد ہی سعودی طیاروں نے ننہتے شہریوں پر بمباری کردی-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے طیاروں نےاپنی ہی اعلان کردہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سعدہ اور  حجہ صوبوں کے رہائشی علاقوں کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنایا- اس سے قبل بھی سعودی عرب نے یمن کے خلاف اپنے جنگي مشن کے خاتمے کا اعلان کرنے کے صرف دوہی گھنٹے کے بعد نہتے یمنی شہریوں کو اپنی وحشیانہ بمباری کا نشانہ بنانا شروع کردیا تھا- واضح رہے کہ  منگل کی رات سے یمن کے خلاف جاری، جنگ بندی پر عمل درآمد شروع کرنے کا اعلان کیا گيا ہے- اس سلسلے میں سعودی عرب کے جارح اتحاد کے ترجمان احمد العسیری نے اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے وعدہ کیا تھا کہ ریاض، بقول ان کے اس انسان دوستانہ جنگ بندی کی پابندی کرے گا، تاہم مبصرین کی جانب سے آل سعود کے ماضی کے پیش نظر جنگ بندی کے اعلان پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا جارہا ہے-

.......

/169