اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ صیہونی حکومت کی فوج کے جنوبی علاقے کے کمانڈر سامی ترجمان نے اس بات کا اعلان کرتے ہوئے کہ غزہ پٹی میں طویل المیعاد جنگ بندی میں صیہونی حکومت اور حماس دونوں کا فائدہ ہے، کہا کہ اس وقت غزہ پٹی میں حماس کا کوئی اچھا متبادل موجود نہیں ہے-
صیہونی فوج کے مذکورہ کمانڈر نے غزہ پٹی کے قریب واقع اسرائیلی بلدیاتی اداروں کے حکام کے ساتھ ایک اجلاس میں کہا کہ حماس کو شکست نہیں دی جا سکتی کیونکہ اس کا اپنا ایک مستقل نظام ہے جس کے تحت وہ اپنے طور پر انتظام چلاتی ہے اور موجودہ دور میں اس کی جگہ کوئی اور مضبوط متبادل لانا ممکن نہیں ہے-
انھوں نے کہا کہ کوئی بھی حتی فلسطینی انتظامیہ بھی غزہ پٹی میں اپنا کنٹرول نہیں بڑھا سکتی اور کوئی بھی غزہ پٹی میں حماس کے خلاف تحریک شروع کرنے کے بارے میں نہیں سوچے گا کیونکہ وہ جانتا ہے کہ اس کی کامیابی کا امکان بہت کم ہے-
اس صیہونی کمانڈر نے امید ظاہر کی کہ غزہ پٹی کی گذشتہ جنگ کے بعد وہاں طویل المیعاد جنگ بندی قائم ہو گی-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲