11 مئی 2015 - 18:10
ایران کا مذاکراتی وفد ویانا روانہ

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزرائے خارجہ جامع ایٹمی سمجھوتے کے متن کی تیاری کے لیے مذاکرات کا تیسرا دور کل سے ویانا میں شروع کر رہے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے نائب وزرائے خارجہ سید عباس عراقچی اور مجید تخت روانچی منگل کی صبح ویانا پہنچیں گے، جمعہ کے روز پانچ جمع ایک گروپ کے رکن ممالک کی خارجہ امور کی وزرارتوں کے سیاسی شعبے کے سربراہ اور دیگر حکام بھی ویانا میں مذاکراتی وفود میں شامل ہو جائیں گے۔ جامع ایٹمی سمجھوتے کے متن کی تیاری کے لیے مذاکرات کا پہلا دور بائیس سے چوبیس اپریل تک ویانا میں اور دوسرا دور تیس اپریل سے سات مئی تک نیویارک میں انجام پایا- ایران کے مذاکراتی وفد میں فنی ٹیم کے سربراہ حمید بعیدی نژاد کے بقول ایران اور یورپ کے نائب وزرائے خارجہ اور ماہرین نے جامع ایٹمی سمجھوتے کے متن کی تیاری کے لیے نیویارک میں مجموعی طور پر دو سو گھنٹے مذاکرات انجام دیئے۔ جامع ایٹمی سمجھوتے کے متن کی تیاری کا کام نائب وزرائے خارجہ اور اس کی جزئیات اور ملحقات کی تیاری کا کام ماہرین کے ذمے ہے۔

.......

/169