اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے ان ذرائع ابلاغ نے قطیف میں ایک پولیس مرکز پر عوام کا کنٹرول ہونے کی تصاویر بھی نشر کی ہیں- اس سلسلے میں احرار الحجاز ویب سائٹ نے لکھا ہے کہ قطیف میں پیش آنے والے اس قسم کے واقعات سے اس بات کا پتہ چلتا ہے کہ سعودی عرب میں آل سعود حکومت کی الٹی گںتی اور اس شاہی حکومت کا زوال شروع ہوگیا ہے- اس ویب سائٹ نے لکھا ہے کہ پولیس مرکز پر عوام کے ہونے والے کنٹرول کے بارے میں یہ تصاویر، سخت سینسر اور کنٹرول کے باوجود حاصل ہوئی ہیں- واضح رہے کہ سعودی عرب کے مشرقی صوبوں میں عوام کے ساتھ سیکوری اہلکاروں کے سخت رویّے کی بناء پر احتجاجی مظاہرے ہوتے رہتے ہیں اور اب تک سیکورٹی اہلکاروں کے تشدد کے نتیجے میں درجنوں افراد شہید ہوچکے ہیں- احرارالحجاز کی رپورٹ کے مطابق ابھی تک قطیف کے واقعات کے بارے میں نشر کی جانے والی تصاویر کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے-
.......
/169