10 مئی 2015 - 06:51
داؤد اوغلو کا دعوی، شام میں فوجی مداخلت کی ترید

ترک پریس ذرائع نے ہفتے کے روز اعلان کیا ہے کہ ترکی کے وزیراعظم احمد داؤد اوغلو نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ ترکی، شام میں فوجی مداخلت کرنے کی تیاری کر رہا ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ترک ذرائع ابلاغ کی جانب سے داؤد اوغلو کی اس تردید کا، ایسی حالت میں اعلان کیا ہے کہ ترک رہنما، شام میں بشار اسد کی قانونی حکومت کا خاتمہ کرنے کے لئے مخالفین کے ساتھ ہمیشہ ہر طرح کا تعاون کر رہے ہیں- ادھر ترکی کے اخبار حرّیت نے وزیراعظم احمد داؤد اوغلو کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ شام میں ترکی کی مداخلت کی کوئی ضرورت محسوس نہیں کی جاتی- یہ ایسی حالت میں ہے کہ امریکی انٹیلیجنس ادارے کے سربراہ نے امریکی سینٹ کی مسلح افواج کمیٹی کے اجلاس میں کہا ہے کہ داعش دہشتگرد گروہ کا مقابلہ کرنا، ترکی کی ترجیحات میں شامل نہیں ہے اور ساٹھ فیصد دہشتگرد عناصر، ترکی کے راستے ہی شام میں داخل ہو رہے ہیں- امریکی وزارت جنگ کے حکام نے بھی جمعے کے روز اعلان کیا ہے کہ ترکی اور اردن کے تعاون سے بشار اسد حکومت کے مخالفین کی تربیت کا عمل، جمعے کے روز سے شروع ہوگیا ہے- اس سے قبل ترکی کی جمہوری پارٹی کے اراکین نے اعلان کیا تھا کہ ترکی کی حکمراں پارٹی، عام انتخابات سے قبل تک، اپنی مقبولیت بڑھانے کے لئے شام میں فوجی کاروائی کرسکتی ہے-

.......

/169