اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے پولیس ترجمان نے کہا ہے کہ ریاض میں گشت پر مامور پولیس اہلکاروں پر حملے میں ایک پولیس افسر ہلاک ہو گیا۔ ریاض کے پولیس ترجمان کے بقول جمعے کو شام کے ساڑھے سات بجے، دارالحکومت ریاض میں ایک گاڑی میں سوار نامعلوم مسلح افراد نے پولیس کے ایک گشتی دستے پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں پولیس افسر ماجد عائض الغامدی ہلاک ہو گیا۔ سعودی عرب میں امتیازی سلوک اور یمن پر سعودی حملے جاری رہنے کے سبب سعودی عوام اپنا سخت ردعمل ظاہر کر رہے ہیں۔ اور اس قسم کے مزید واقعات انجام پانے سے سعوی عوام میں عدم تحفظ کے احساس اور خوف و ہراس میں اضافہ ہو گا۔
.......
/169