8 مئی 2015 - 12:36
آل سعود ، امریکہ کا پٹھو ہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کی افواج کے سپریم کمانڈر کے سینئر مشیر نے کہا ہے کہ یمن کے خلاف آل سعود حکومت کی جارحیت اس حکومت کی شکست پر منتج ہو گی-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق میجر جنرل سید یحیی رحیم صفوی نے جمعرات کی رات کو اصفہان میں کہا کہ سعودی عرب نے ان وجوہات کی بناء پر جن کو وہ خود بھی جانتا ہے زمینی حملہ نہیں کیا ہے لیکن اگر کسی دن یمن والوں نے سعودی عرب کے خلاف جوابی کارروائی کی تو آل سعود کی کھوکھلی حکومت نابود ہو جائے گی- سید یحیی رحیم صفوی نے آل سعود کی حکومت کو ایک آمر، انسانیت سے عاری، غیر اسلامی اور امریکہ کی پٹھو حکومت قرار دیا اور کہا کہ یہ حکومت ایسی حالت میں یمن کے مسلمانوں کا قتل عام کر رہی ہے کہ جب اس نے صیہونی حکومت کی جانب ایک گولی بھی نہیں چلائی ہے- سید یحیی رحیم صفوی نے مزید کہا کہ آل سعود کی حکومت چالیس دنوں کے دوران یمن کے مظلوم مسلمانوں پر بمباری اور ان کا قتل عام کرنے کے لئے تیس ارب ڈالر سے زیادہ کی رقم خرچ کر چکی ہے لیکن اسے اپنے مقاصد کے حصول میں ناکامی ہوئی ہے-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲