5 مئی 2015 - 18:04
حلقہ 125 میں انتخابات کالعدم قرار

الیکشن ٹربیونل نے قومی اسمبلی کے حلقہ ایک سو پچیس میں دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم دیدیا ہے۔

 اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے خواجہ سعد رفیق کیخلاف تحریک انصاف کے امیدوارحامدخان نےالیکشن ٹریبونل کے روبرو انتخابی عذرداری دائرکی،جس میں خواجہ سعدرفیق پردھاندلی کے الزامات عائد کئےگئے تھے۔ الیکشن ٹریبونل کے جج نے کئی ماہ تک اس عذرداری کی سماعت کی، خواجہ سعدرفیق اور حامد خان نے بھی الیکشن ٹریبونل کے روبرو بیانات ریکارڈ کرائے،حامد خان کے وکلاء فنگر پرنٹ کی تصدیق کرانے پر زور دیتے رہے جبکہ خواجہ سعد رفیق کے وکلاءکا مؤقف تھاکہ انتخابی عملہ کی بد انتظامی کو دھاندلی قرار نہیں دیا جاسکتا، لوکل کمیشن کی رپورٹ میں بھی انتخابی دھاندلی کےثبوت منظرعام پر نہیں لائےگئے۔ الیکشن ٹریبونل نے کیس کی سماعت مکمل کرکے فیصلہ تیس اپریل تک محفوظ کر لیاتھا۔ گيارہ مئی دو ہزار تیرہ کےعام انتخابات میں قومی اسمبلی کےحلقہ این اے ایک سو پچیس لاہور سے مسلم لیگ ن کے امیدوار خواجہ سعد رفیق نے ایک لاکھ تئيس ہزار چار سو سولہ ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی اور حامد خان کو انتالیس ہزار ووٹوں سے شکست دی تھی۔

.......

/169