5 مئی 2015 - 06:05
عراق،موصل سٹی میں"فجر الكرمة"آپریشن جاری،47دہشت گردہلاک

عراقی عسکری قیادت کی جانب سےجاری ایک بیان میں کہاگیاہے کہ داعش کے زیر کنٹرول علاقوں میں"فجر الكرمة" آپریشن اپنی کامیابی کے ساتھ جاری ہے جس کے نتیجے میں آج 47دہشت گردوں کی ہلاکت ہوئی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراقی عسکری ذرائع ابلاغ کی جانب سے ایک اہم بیان سامنے آیاہے جس کے مطابق ملک میں داعش کے زیرکنٹرول علاقوں میں"فجر الكرمة"آپریشن 19روز سے جاری ہے جس کی وجہ سے انہیں بہت ہی اہم کامیابیاں ملی ہیں۔
بیان میں مزیدیہ بھی کہاگیاہے کہ آج کی تاریخ میں داعش کوبڑے پیمانے پرخسارے سے دوچار کیا گیا ہے جہاں 47 دہشت گردہلاک،43دھماکہ خیزموادسمیت کئی بم بنانے والے اہم مراکزتباہ کئے گئے ہیں۔

.......

/169