اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق داعش کے عناصر نے پیر کے روز جنوبی تکریت میں سید غریب کے علاقے میں عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد العربی سے وابستہ ایک چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا لیکن عوامی رضاکار فورس نے داعش عناصر کے اس حملے کا مقابلہ کیا اور ان کی ایک گاڑی کو، جس میں فوجی ہتیھیار لدے ہوئے تھے، مکمل طور پر تباہ کر دیا۔ اس لڑائی میں عوامی رضاکار فورس کا ایک جوان زخمی ہو گیا۔ قابل ذکر ہے کہ عراقی فوج نے عوامی رضاکار فورسز کی مدد و حمایت سے تکریت شہر کو آزاد کرایا ہے لیکن ابھی بھی دور دراز علاقوں میں داعش کے عناصر محدود پیمانے پر سرگرمیاں انجام دے رہے ہیں۔
.......
/169