اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی وزارت داخلہ کے ترجمان صدیق صدیقی نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ خودکش حملہ آور نے، کابل کے دارالامان روڈ پر اٹارنی جنرل کے دفتر کے ملازموں کی حامل ایک گاڑی کو نشانہ بنایا جس میں ایک شخص ہلاک اور تیرہ زخمی ہوگئے- اس حملے میں اٹارنی جنرل کے دفتر کی عمارت کو بھی نقصان پہنچا- کابل میں ہونے والے اس خودکش حملے کی ذمہ داری، طالبان گروہ نے قبول کی ہے-
.......
/169