اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان کے شہر کراچی کے علاقے بلدیہ اتحاد ٹاون میں مبینہ مقابلے میں چار دہشتگرد مارے گئے. پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں سے دھماکا خیز مواد اور اسلحہ برآمد کیا گیا۔
کاونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان انسپکٹر علی رضا نے کہا ہے کہ کارروائی دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر حساس اداروں کی نشاندہی پرکی گئی۔ انہوں نے کہا کہ اطلاع تھی کہ کالعدم تحریک طالبان سوات کا امیر وہاں پر موجود ہے جبکہ ہلاک ملزمان کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سواتی گروپ سے ہی ہے، ملزمان سے اسلحہ اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲