2 مئی 2015 - 20:00
شام میں لاذقیہ-طرطوس ٹرین سروس بحال

شام میں لاذقیہ-طرطوس ٹرین سروس بحال کر دی گئی ہے- یہ ٹرین سروس دہشت گرد گروہوں کے حملوں کی وجہ سے معطل کر دی گئی تھی-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ المنار ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق مسلح دہشت گرد گروہوں نے شام میں دہشت گردانہ واقعات کے آغاز سے ہی ریل گاڑیوں کو نشانہ بنایا تھا اور ٹرین سروس بند کروا دی تھی- ہفتے کے روز لاذقیہ- طرطوس ٹرین سروس تمام تر رکاوٹوں اور مشکلات کو دور کرتے ہوئے دوبارہ شروع ہو گئی ہے- المنار کے رپورٹر نے شام سے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ یہ ٹرین سروس مسلح گروہوں کے حملوں کے وجہ سے ایک عرصے سے بند تھی لیکن اب یہ ٹرین سروس دوبارہ شروع ہو گئی ہے- اس ٹرین کو استعمال کرنے والے شامی عوام میں اکثریت طلبہ کی ہے- لاذقیہ ریلوے اسٹیشن کے ڈپٹی اسٹیشن ماسٹر نے المنار کے رپورٹر سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ٹرین لاذقیہ اور طرطوس شہروں کے درمیان چلتی ہے اور ہمیں امید ہے کہ اس میں فروغ آئے گا اور ٹرین سروس کا دائرہ ملک کے دیگر علاقوں تک بھی پھیل جائے گا-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲