2 مئی 2015 - 08:13
مصر کے جزیرہ نمائے سینا میں سات دہشت گرد ہلاک

مصری فوج نے جزیرہ نمائے سینا میں اپنی کاروائی جاری رکھتے ہوئے سات تکفیری دہشت گرد عناصر کو ہلاک کردیا-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فلسطینی نیوز ایجنسی سما کی رپورٹ کے مطابق مصر کی فوج نے جمعے کو جزیرہ نمائے سینا کے شمال میں واقع علاقوں شیخ زوید اور رفح میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملہ کرکے سات دہشت گردوں کو ہلاک اور تین کو زخمی کردیا- اس رپورٹ کے مطابق مصری فوج نے اسی طرح چھ افراد کو گرفتار کرلیا جن سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا- مصری فوج نے اسی طرح شمالی سینا میں، دہشت گردوں کی جانب سے حملے کی ایک کوشش کو ناکام بنا دیا- واضح رہے کہ مصری فوج نے حالیہ مہینوں میں جزیرہ نمائے سینا میں مسلح گروہوں کے خلاف وسیع پیمانے پر کاروائیوں کا آغاز کیا ہے-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲