12 مئی 2025 - 15:52
مآخذ: ارنا
مزید ایئرلائنز کی قابض اسرائیل کےلئے پروازیں معطل

قابض اسرائیل کے خلاف یمن کے کامیاب میزائل حملوں کے بعد، تل ابیب کے بن گورین ایئرپورٹ کے لئے جانے والی مزید کئی ایئرلائنوں نے اپنی پروازیں بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، صیہونی اخبار دی مارکر کی رپورٹ کے مطابق اب تک انیس بین الاقوامی ایئرلائنوں نے تل ابیب کے لیے فضائی سروسز کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ہندوستان کی قومی ایئرلائن "ایئرانڈیا" نے بھی تل ابیب کی اپنی پروازیں بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ نئی دہلی سے تل ابیب جانے والی ایئرانڈیا کی پروازیں کم از کم پچیس مئی تک بند رہیں گی۔
ایئر انڈیا مقبوضہ علاقوں کو جانے والی واحد براہ راست ایئر لائن ہے، اور اس کی پروازوں کی معطلی کا مسافروں پر خاصا اثر پڑتا ہے۔یاد رہے کہ یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے حال ہی میں باضابطہ طور پر اعلان کیا تھا کہ قابض اسرائیل کی جانب جانے والے بحری جہازوں پر بحیرہ عرب اور احمر میں پابندی کے بعد اب صیہونیوں کے فضائی محاصرے کو بھی یقینی بنانے کے لیے کوششوں کا آغاز ہو گیا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha