9 مئی 2025 - 16:24
خلیج فارس کا نام بدلنے کی افواہوں پر اقوام متحدہ کا ردعمل آگیا + تاریخ خلیج فارس نقشوں کی رو سے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا | اقوام متحدہ کے ترجمان نے خلیج فارس کے نام بدلنے کی کوششوں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ اس کا حوالہ اسی طرح کرے گا جس طرح اس نے اب تک کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا | اقوام متحدہ کی نائب ترجمان اسٹیفنی ٹریمبلے نے خلیج فارس کے نام افواہوں کے بارے میں پوچھے گئےایک سوال کے جواب میں کہا کہ اقوام متحدہ اس خطے کا اسی طرح حوالہ دیتا رہے گا جس طرح وہ اب تک اس کا حوالہ دیتا آیا ہے، یعنی "خلیج فارس”۔
انہوں نے واضح کیا: "میرے خیال میں ہمیں اس خطے کو اس کے معمول کے نام (خلیج فارس) سے ہی جاننا چاہیے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کو صحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے، خلیج فارس کا نام تبدیل کرنے کی افواہوں کے بارے میں کہا کہ انہوں نے ابھی تک اس معاملے پر کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے اور وہ کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچانا نہیں چاہتے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha