اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ | اسلامی تعاون تنظیم نے جنوبی ایشیا میں بگڑتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے: بھارت کی جانب سے پاکستان پر لگائے گئے بے بنیاد الزامات کے باعث پہلے سے ہی غیر مستحکم خطے میں حالات مزید کشیدہ ہو رہے ہیں، دہشت گردی کی ہر شکل میں مذمت کرتے ہیں۔
ایک بیان میں اسلامی تعاون تنظیم گروپ نے کہا کہ جموں و کشمیر کا دیرینہ تنازعہ جنوبی ایشیا میں امن و امان کو متاثر کرنے والا بنیادی مسئلہ ہے۔
او آئی سی نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق جموں و کشمیر کے عوام کو ابھی تک اُن کے ناقابلِ تنسیخ حقِ خودارادیت سے محروم رکھا جا رہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110

اسلامی تعاون تنظیم نے جنوبی ایشیا میں بگڑتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ جموں و کشمیر کے عوام کو ابھی تک اُن کے ناقابلِ تنسیخ حقِ خودارادیت سے محروم رکھا گیا ہے۔
آپ کا تبصرہ