اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق طنجہ بندرگاہ شمالی افریقی ملک مراکش میں واقع ہے جس کے بعض کارکنوں نے ـ جو کہ بین الاقوامی ٹرانسپورٹ کمپنی میرسک (Maersk) میں مصروف عمل تھے ـ استعفا دیا ہے کیونکہ اس کمپنی کے کچھ جہازوں پر وہ امریکی ہتھیار لدے ہوئے تھے، جو کہ مقبوضہ فلسطین کی طرف جا رہے تھے۔
یہ اجتماعی استعفا اس وقت دیا گیا جبک ایک ہتھیاروں سے بھرا ہؤا امریکی بحری جہاز مراکش کی بندرگاہ پر لنگر انداز ہؤا۔ ادھر میرسک کمپنی گذشتہ نومبر سے طنجہ کی بندرگاہ کو غاصب صہیونی ریاست کے لئے ہتھیاروں کی ترسیل کے لئے استعمال کرتی آئی ہے۔
اس کمپنی کے اہلکاروں نے مجبور ہوکر جہازوں کو ہتھیاروں سے خالی کر دیا کیونکہ کارکنوں کی غالب اکثریت اس خبیثانہ اقدام کی مخالفت کر رہی ہے۔
اس سے پہلے بھی مراکشی عوام نے بارہا ان اقدامات کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
26 اپریل 2025 - 15:48
News ID: 1552449

مراکش کی طنجہ بندرگاہ کے متعدد کارکنوں نے اجتماعی استعفا دیتے ہوئے مراکش بندرگاہ میں ہتھیاروں کے حامل ان بحری جہازوں کی لنگر اندازی کی مخالفت کی ہے جو مقبوضہ فلسطین جاتے ہوئے یہاں رک گئے تھے۔
آپ کا تبصرہ