24 اپریل 2025 - 16:06
ویڈیو | اسرائیل نواز امریکہ؛ ایف بی آئی کا مشی گن میں فلسطین کے حامیوں کو گھروں پر حملہ  ‌

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا | اسرائیل نواز امریکہ میں فلسطین کے حامی طلباء کے خلاف سرکاری کاروائیاں جاری ہیں؛ ایف بی آئی کے گماشتوں نے مشی گن میں فلسطین کے حامی طلباء کے گھر کا دروازہ قلعہ شکن مشین سے توڑ دیا اور زبردستی داخل ہوئے۔ اس موقع پر ایف بی آئی "فلسطین کے لئے انصاف کی حامی تحریک" کے تین گھروں پر ہلہ بول دیا۔ ایک ویڈیو کلپ میں دیکھا جاتا ہے کہ سول کپڑوں میں ملبوس گماشتے اسی طرح کی قلعہ شکن مشین فلسطین کے حامیوں کے خلاف استعمال کر رہے ہیں جو مقبوضہ فلسطین میں فلسطینیوں کے گھروں کے انہدام کے لئے بروئے کار لائی جا رہی ہے۔ وہ ان گھروں میں داخل ہوتے ہیں، اور ان کے الیکٹرانک آلات اور سیل فونز کو ضبط کر دیتے ہیں۔/110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha