صہیونیت نوازی

  • ایک خفیہ دستاویز: سعودی عرب غزہ کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں لینا چاہتا ہے

    صہیونیت کے عرب گماشتے؛

    ایک خفیہ دستاویز: سعودی عرب غزہ کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں لینا چاہتا ہے

    سعودی عرب کے محکمۂ خارجہ کی ایک خفیہ دستاویز سے ظآہر ہوتا ہے کہ ریاض غزہ جنگ کے خاتمے کے بعد "تعمیر نو کے دور" میں قیادت کا کردار ادا کرنے کے عزائم رکھتا ہے۔ یہ منصوبہ حماس کو بتدریج غیر مسلح کرنے اور غزہ کے انتظام کو بتدریج فلسطینی خود مختار اتھارٹی کے حوالے کرنے پر مشتمل ہے۔

  • ویڈیو | اسرائیل نواز امریکہ؛ ایف بی آئی کا مشی گن میں فلسطین کے حامیوں کو گھروں پر حملہ  ‌

    ویڈیو | اسرائیل نواز امریکہ؛ ایف بی آئی کا مشی گن میں فلسطین کے حامیوں کو گھروں پر حملہ ‌

    اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا | اسرائیل نواز امریکہ میں فلسطین کے حامی طلباء کے خلاف سرکاری کاروائیاں جاری ہیں؛ ایف بی آئی کے گماشتوں نے مشی گن میں فلسطین کے حامی طلباء کے گھر کا دروازہ قلعہ شکن مشین سے توڑ دیا اور زبردستی داخل ہوئے۔ اس موقع پر ایف بی آئی "فلسطین کے لئے انصاف کی حامی تحریک" کے تین گھروں پر ہلہ بول دیا۔ ایک ویڈیو کلپ میں دیکھا جاتا ہے کہ سول کپڑوں میں ملبوس گماشتے اسی طرح کی قلعہ شکن مشین فلسطین کے حامیوں کے خلاف استعمال کر رہے ہیں جو مقبوضہ فلسطین میں فلسطینیوں کے گھروں کے انہدام کے لئے بروئے کار لائی جا رہی ہے۔ وہ ان گھروں میں داخل ہوتے ہیں، اور ان کے الیکٹرانک آلات اور سیل فونز کو ضبط کر دیتے ہیں۔/110