اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، مرکزی
ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق، جس میں 2024 کے آخر تک فلسطینی عوام کو
درپیش صورت حال کا جائزہ لیا گیا ہے، غاصب ریاست کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کُشی
کے نتیجے میں 7 اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ پٹی میں 45,484 فلسطینی شہید اور 100,000
سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
فلسطین کے مرکزی ادارہ شماریات کے سربراہ علاء
عوض نے بتایا کہ شہداء میں 17581 بچے اور 12048 خواتین شامل ہیں۔ اس کے علاوہ
11000 لوگ لاپتہ ہیں اور ایک لاکھ 890
افراد زخمی ہوئے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطین کی آبادی اب
5,500,000 افراد تک پہنچ گئی ہے جن میں سے 3,400,000 افراد مغربی کنارے میں ہیں۔
علاء عوض نے کہا: دستیاب معلومات کے مطابق، پورے
فلسطینی باشندوں کی تعداد سنہ 2024ع کے آخر میں 55 لاکھ ہے جن میں سے 34 لاکھ
مغربی کنارے میں رہائش پذیر ہیں جبکہ غزہ کی آبادی میں ایک لاکھ 60000 افراد کی
کمی آئی ہے اور اس وقت غزہ کی آبادی 21 لاکھ تک گھٹ گئی جس سے معلوم ہوتا ہے کہ غزہ
پٹی کی آبادی میں 6٪ کمی آئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110