اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق،
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے قاہرہ میں منعقدہ ڈی-8 ممالک
کے سربراہی اجلاس میں مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے بات چیت کی اور اجلاس کے عمدہ
انعقاد اور بہترین اور میزبانی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ڈی-8 تنظیم اور اسلامی
تعاون تنظیم سمیت علاقائی اور بین الاقوامی معاہدوں کے دائرہ کار میں اسلامی ممالک
کے وسائل اور صلاحیتوں کے باہمی اشتراک کو انتہائی اہم قرار دیا۔
صدر پزشکیان نے اس موقع پر کہا: اسلامی ممالک کے
درمیان اتحاد و یکجہتی کو تقویت پہنچانا امت اسلامی کی آج کی اہم ترین ضرورت ہے؛
چنانچہ تمام اسلامی ممالک عالم اسلام کے باہمی تعاون و تعامل کے فروغ اور بات چیت
کا ماحول فراہم کرنے میں اپنے حصے کا کردار ادا کریں، تاکہ اختلافات پر غلبہ
پائیں، کیونکہ یہی اختلافات ہی اجنبیوں کی مداخلت کے اسباب فراہم کرتے ہیں۔
صدر پزشکیان نے اس موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران
اور مصر کے درمیان اقتصادی تعاون کے فروغ اور دوطرفہ بات چیت کا سلسلہ جاری رکھنے پر
زور دیا۔
مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے بھی اس موقع پر
کہا: غزہ، لبنان اور شام پر گذرنے والے حالیہ واقعات کی رو سے، خطے کو بنیادی
خطرات کا سامنا کرنا پڑا ہے، شام پر صہیونی ریاست کی جارحیتوں کا جاری سلسلہ اس سے
پہلے کبھی دیکھنے میں نہیں آیا۔ اور مصر، شام کے موجودہ حالات کے پیش نظر، اس ملک
میں ایک وسیع البنیاد حکومت کے قیام کا خواہاں ہے۔
فریقین نے اس موقع پر ایران اور مصر کے درمیان
تعلقات کی بہتری کے لئے ہونے والے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور امید ظاہر کی
کہ یہ اقدامات تعلقات کی مکمل بحالی تک جاری رہیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔
110