9 مئی 2025 - 01:12
اسلام آباد: بھارت نے ایل اوسی بلا اشتعال فائرنگ کی، ایک بھارتی فوجی ہیڈکوارٹر تباہ کر دیا، پاکستان کا دعوی

پانڈو سیکٹر میں پاکستان کی افواج نے بھارتی فوج کے خلاف مؤثر جوابی کارروائی کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا | پاکستانی سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اس ملک کی فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کرنے پر پانڈو سیکٹر میں واقع بھارتی فوج کا ہیڈکوارٹر تباہ کر دیا۔
پاکستانی سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ بھارتی بٹالین ہیڈکوارٹر نانگاٹک کو گولہ باری سے شدید نقصان پہنچا ہے اور پہلے بھی پاک فوج کی مؤثر کارروائی سے دشمن کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا تھا۔

پاکستانی ذرائع نے کہا ہے کہ اس سے قبل بھی مؤثر جوابی کارروائی پر بھارت کو کئی چیک پوسٹوں پر سفید جھنڈا لہرانا پڑا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha