20 نومبر 2024 - 09:54
بحیرہ احمر میں یمن کی مسلح افواج کی نئی کارروائی

یمن کی فوج کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ صہیونی ریاست سے وابستہ ایک جہاز کو بحیرہ احمر میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، یمنی افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحیی سریع نے بتایا ہے کہ فلسطین اور لبنان کے عوام کی حمایت میں "ANADOLU S" نامی جہاز کو متعدد بیلسٹک اور بحری میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا جو کہ پوری کامیابی کے ساتھ اپنے مقررہ ٹارگیٹ سے ٹکرائے۔

انہوں نے بتایا کہ آندولو ایس جہاز نے صہیونی ریاست کی بندرگاہوں پر جانے کی پابندی کی خلاف ورزی کی اور یمن کی بحریہ کی جانب سے دیے جانے والے انتباہات کو بھی نظرانداز کیا۔

جنرل یحیی سریع نے کہا کہ اسرائیلی دشمن پر بحری محاصرہ عائد کیا گیا ہے اور مقبوضہ سرزمینوں کی بندرگاہوں کی جانب جانے والے تمام جہازوں کو میزائلوں اور ڈرون طیاروں سے نشانہ بنایا جائے گا۔

انہوں نے زور دیکر کہا کہ غزہ اور لبنان پر صہیونی جارحیت کو ان کارروائیوں کے بغیر نہیں  روکا جاسکتا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

110