19 نومبر 2024 - 08:11
حرمِ سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کے نئے صحن کا افتتاح + تصاویر اور ویڈیو

شام کے دارالحکومت دمشق میں عقیلۂ بنی ہاشم سیدہ زینب بنت امیرالمؤمنین (علیہما السلام) کے حرم مقدس کے صحن کی تعمیر کا کام ـ جو کئی سال قبل شروع ہؤا تھا ـ مکمل ہو گیا ہے اور اس صحن کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، شام کے دارالحکومت دمشق میں عقیلۂ بنی ہاشم سیدہ زینب بنت امیرالمؤمنین (علیہما السلام) کے حرم مقدس کے صحن کی تعمیر کا کام ـ جو کئی سال قبل شروع ہؤا تھا ـ مکمل ہو گیا ہے اور اس صحن کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق، سیدہ زینب (سلام اللہ علیہا) کے حرم میں داخلہ صرف شارع زینبیہ کی طرف کھلنے والے دروازے تک محدود نہیں رہا بلکہ اب نیا صحن تعمیر کیا گیا ہے اور ایک نیا دروازہ بھی زائرین کے داخلے کے لئے تیار ہے۔

حرم زینبیہ کا نیا صحن صحن زینبیہ کے قریب واقع ہے اور زائرین پارکنگ کی طرف سے زیادہ کم وقت میں حرم تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

حرم سیدہ زینب (سلام اللہ علیہا) کے نئے صحن کی تعمیر، برسوں قبل شروع ہوئی تھی، لیکن تعمیری کام دمشق میں بدامنی اور غاصب صہیونیوں کے حملوں سمیت مختلف اسباب کی بنا پر کچھ عرصے تک بند رہا تھا۔

نئے صحن کا افتتاح ہو گیا ہے، جس کو آب نما (Berkeabi fountains) سے مزین کیا گیا ہے۔ گوکہ کہا جاتا ہے کہ اس کے دروازے سے زائرین کی آمد و رفت کا امکان فی الحال ممکن نہیں ہے۔

۔۔۔۔۔۔

110