بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مداخلت آمیز بیانات کے بعد، ـ جن میں انہوں نے برازیل کے سابق صدر بولسونارو کی حمایت کی تھی ـ موجودہ برازیلی صدر لولا ڈی سلوا نے سخت اور واضح ردعمل دیا۔ ٹرمپ نے حال ہی میں دھمکی دی تھی کہ اگر بولسونارو کے خلاف مقدمہ چلا تو وہ برازیل سے درآمد ہونے والی اشیا پر 50 فیصد ٹیرف عائد کر دیں گے۔
لولا ڈی سلوا نے اس جارحانہ موقف کے جواب میں کہا: "ٹرمپ یہ نہ سمجھیں کہ وہ دنیا کے تھانیدار بن گئے ہیں۔ اگر وہ برازیل کو تھوڑا بہت جانتے ہوتے تو ہمارا زیادہ احترام کرتے۔ وہ امریکہ کے صدر ہیں اور اپنے ملک میں جو چاہیں کر سکتے ہیں، لیکن یہاں برازیل میں ہم برازیلیوں کی حکومت ہے۔"
برازیل کے صدر کے یہ بیانات ان کے ملک کی قومی خودمختاری اور عدالتی آزادی کے دفاع میں دیے گئے تھے اور یہ غیر ملکی دباؤ کے خلاف برازیلی حکومت کے واضح موقف کی عکاسی کرتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ