اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ
یہ حزب اللہ لبنان کی انتظامی شوری کے شہید
سربراہ حجت الاسلام والمسلمین سید ہاشم صفی الدین کے آخری الفاظ ہیں جو انھوں نے
جعلی یہودی ریاست کے دہشت گردانہ حملے میں اپنی شہادت سے کچھ دیر پہلے امام زمانہ
(علیہ السلام) سے مخاطب ہوکر تحریر کئے ہیں جو درج ذیل ہیں:
میری زندگی میں سے کچھ لمحوں کے سوا کچھ نہیں
رہا
تو کیا آپ پسند کریں گے کہ میں آپ کے دیدار کے
بغیر
دارالبقاء کا سفر اختیار کروں؟
اگر میں فلاح یافتگان میں سے ہوں
تو آپ کے اجداد طاہرین(ع) سے کیا کہہ دوں؟ اگر
وہ آپ کا حال مجھے سے پوچھیں
اور اگر خجلت زدہ لوگوں میں سے ہوں تو کونسی چیز
مجھے نفع پہنچائے گی اگر میں آپ کے دیدار سے محروم ہوجاؤں
نہیں، یہ آپ کی سخاوت سے بہت دور ہے، کہ ایسے
بندے کو ـ جس نے اپنے اعمال میں قصور اور کوتاہی کی ہے، اپنے سے دور کر دیں
کیا وہی رحمت واسعہ نہیں ہیں جو حبداروں پر چھا
جاتی ہے، جیسا کہ آپ کے اجداد(ع) نے فرمایا ہے؟
کیا آپ چاہیں گے کہ میں آپ کی پناہ کے سوا کسی
اور کی پناہ لوں؟
یا کیا آپ چاہيں گے کہ میں ناامید ہوجاؤں اور آپ
کی روشنی تک نہ پہنچ پاؤں؟
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
