5 نومبر 2024 - 09:22
امریکی انتخابات، بغاوت اور جھڑپوں کا خطرہ، امن و امان کے غیرمعمولی حفاظتی اقدامات

امریکی انتخابات پر امن و امان اور الیکشن عملے پر تشدد کے خدشات سے نمٹنے کے لیے غیرمعمولی سیکیورٹی اقدامات کئے گئے ہیں

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ

ریاست اوریگان، واشنگٹن اور نیواڈا میں نیشنل گارڈ فعال ہیں جبکہ خطرات پر نظر رکھنے کے لیے ایف بی آئی نے کمانڈ پوسٹ قائم کردی ہے۔

امریکہ بھر میں ایک لاکھ کے قریب پولنگ اسٹیشنز پر سیکیورٹی بڑھادی گئی ہے، پولنگ عملے کے لیے خصوصی مسلح ٹیمیں تعینات ہیں۔

الیکشن عملے کی سیکیورٹی کے لیے ایک ہزار Panic Buttons منگوالیے گئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق غلط معلومات سے الیکشن عملے، ورکرز اور ان کے خاندانوں کو خطرہ ہوسکتا ہے، واشنگٹن میں الیکشن کے دن اور اس کے ہفتوں بعد تک غیریقینی صورتحال کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب سائبر سیکیورٹی چیف نے کہا کہ بیرونی مخالفتین پہلے سے کہیں زیادہ بڑے پیمانے پر جھوٹ کو پھیلا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ غلط معلومات کا ایک آتش فشاں ہے جس کا امریکی عوام کو نشانہ بنایا گیا ہے اور بنایا جارہا ہے۔

۔۔۔۔۔

خاص خبر:

کچھ موصولہ رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ صورت حال انتہائی گھمبیر ہے، دو امیدواروں کے درمیان فاصلہ بہت کم ہے۔ کچھ سروے رپورٹ کے مطابق، کملا ہیرس بہت معمولی اکثریت سے جیتنے کا امکان سا پایا جاتا ہے؛ جبکہ دوسری طرف سے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ "کملا کا جیتنے کا صاف مطلب یہ ہوگا کہ انتخابات میں وسیع پیمانے پر دھاندلی ہوگئی ہے اور میں یہ نتیجہ ہرگز تسلیم نہيں کروں گا"، اور دوسری طرف سے کملا ہیرس کے حامیوں کا خیال بھی یہی ہے اور وہ ٹرمپ کی ممکنہ کامیابی کو دھاندلی کا نتیجہ قرار دے رہے ہیں، چنانچہ فریقین میں صبر و تحمل کے آثار بہت کمزور پڑ گئے ہیں اور سیکورٹی انتظامات کا اصل مقصد ممکنہ عوامی بغاوت اور سڑکوں پر دو جماعتوں کے حامیوں کے درمیان مسلح جھڑپوں سے نمٹنا ہے۔

۔۔۔۔۔

110