اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ صدر اسلامی جمہوریہ ایران ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے حزب اللہ لبنان کی ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ عالم مجاہد شہید سید ہاشم صفی الدین کی شہادت پر رہبر انقلاب، لبنان و فلسطین کی سربلند قوموں، مقاومت میں شہید کے ساتھیوں، اہل خانہ اور احرار عالم کو تعزیت پیش کی۔
صدر اسلامی جمہوریہ ایران، ڈاکٹر پزشکیان نے حزب
اللہ کی انتظامی شوریٰ کے سربراہ سید
ہاشم صفی الدین کی شہادت پر اپنے پیغام میں لکھا: جہاد و شہادت کے میدان کی اس
عظیم شخصیت نے مکتب عاشورا کی پیروی کرتے ہوئے اپنی پوری زندگی کو، بہادری کے ساتھ
فلسطین اور لبنان کے عوام کے دفاع اور محور مقاومت (یا محاذ مزاحمت) کو طاقتور
بنانے میں گذار دی؛ اور اسلام کی راہ میں مجاہدت و مقاومت اور ظلم
و ستم کے خلاف جدوجہد، کے ایسے شاندار کارنامے رقم کئے جو تا قیامت، زندہ و تابندہ
اور متاثر کن بن کر رہیں گے۔
صدر کے پیغام کا پورا متن:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
"وَالَّذِینَ هَاجَرُوا فِی سَبِیلاللَّهِ ثُمَّ قُتِلُوا
أَوْ مَاتُوا لَیرْزُقَنَّهُمُ اللَّهُ رِزْقًا"
حزب اللہ لبنان کی انتظامی
شوریٰ کے سربراہ، عالم متقی اور ان تھک مجاہد، جناب آقائے سید ہاشم صفی الدین، کی
شہادت اگرچہ محور مقاومت، لبنانی قوم اور دنیا کے تمام حُرّ انسانوں کے لئے ایک عظیم نقصان ہے، لیکن قطعی طور پر غاصب صہیونیوں کے خلاف
مزاحمت و مجاہدت کا نیا باب رقم کرے گی۔
میدان جہاد و شہادت کے اس عظیم مرد نے مکتب
عاشورا کی پیروی کرتے ہوئے اپنی پوری زندگی کو، بہادری کے ساتھ فلسطین اور لبنان
کے عوام کے دفاع اور محور مقاومت (یا محاذ مزاحمت) کو طاقتور بنانے میں گذار دی؛
اور اسلام کی راہ میں مجاہدت و مقاومت اور ظلم و ستم کے خلاف جدوجہد، کے ایسے
شاندار کارنامے رقم کئے جو تا قیامت، زندہ و تابندہ اور متاثر کن بن کر رہیں گے۔
صہیونی دشمن نے حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل
شہید سید حسن نصر اللہ کو شہید کرنے کے بعد، اس بزدلانہ دہشت گردانہ کاروائی کے ذریع
بزعم خود اس تحریک (حزب اللہ) کی قیادت و ہدایت کو تعطل سے دوچار کرنے کی کوشش کی
لیکن بحمد اللہ مقاومت کے شجرہ طیبہ کی حیات اور نشوونما کبھی نہیں رکے گی اور
شہداء کا خون اس تحریک کو دوام بخشتا رہے گا۔
آج ہم دیکھتے ہيں کہ حزب اللہ پہلے سے کہیں
زیادہ مستحکم اور مضبوط اور پہلے سے زیادہ قوت کے ساتھ اپنے مقاصد کے لئے کوشاں ہے
اور غاصبوں کے پیکر کر شدید ضربیں لگا رہی ہے۔
میں اس عالم مجاہد کی شہادت پر اسلامی انقلاب کے
رہبر معظم، لبنان اور فلسطین کی سربلند قوموں، محاذ مقاومت میں ان کے رفقائے کا،
ان کے قابل عزت و احترام خاندان اور پوری دنیا کے احرار کو تعزیت و تسلیت پیش کرتا
ہوں۔ بلاشبہ جب تک کہ فلسطین اور لبنان کی مظلوم قوموں کے خلاف ظلم، جرم اور غصب و
قبضے کا سلسلہ جاری رہے گا، صہیونی جارحین اور ان کے حامیوں کے خلاف جہاد اور
مزاحمت کو بھی مسلسل تقویت ملتی رہے گی۔
صدر اسلامی جمہوریہ ایران
مسعود پزشکیان
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110