اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، روزنامہ جنگ نے رپورٹ دی ہے کہ
دھماکے سے 2 گاڑیوں اور 2 موٹر سائیکلوں میں آگ لگی، فائر بریگیڈ کی گاڑیاں آگ
بجھانے میں مصروف رہیں۔ واقعے میں زخمی افراد کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔
دھماکے کی آواز قیوم آباد، ڈیفنس، جمشید روڈ کے اطراف بھی سنی گئی۔
ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق ایئرپورٹ پر تمام تنصیات محفوظ ہیں۔ پولیس ذرائع کا
کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر لگتا ہے دھماکہ آئل ٹینکر میں ہوا۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے دھماکے دھماکے کی نوعیت کے بارے میں تفصیلی آگاہی کے لئے
رپورٹ طلب کرلی اور زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے پر زور دیا۔
ادھر آزاد ذرائع سے معلوم ہؤا ہے کہ یہ یہ ایک خودکش حملہ تھا اور دہشت گردوں نے اس حملے میں پاکستان میں ترقیاتی کاموں میں مصروف عمل چینی انجنیئروں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ اس حملے کے جانی اور مالی نقصانات کا فی الوقت اندازہ لگانا ممکن نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔
110