اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، روزنامہ آساہی شیمبون نے
لکھا کہ ہزاروں جاپانیوں نے طوفان الاقصی
کی پہلی سالگرہ کی آمد آمد پر دارالحکومت ٹوکیو کے علاقے میناتو میں زوجوجی ٹیمپل
کے باہر اجتماع کیا، صہیونی مظالم و جرائم کی مذمت کی اور غزہ میں فوری جنگ بندی
کا مطالبہ کیا۔
اس رپورٹ کے مطابق، جاپانی عوام نے شدید بارش کے باوجود اپنا اجتماع
جاری رکھا، موم بتیاں جلا کر لفظ غزہ "GAZA"
لکھ لیا، اور اس اجتماع میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد فراہم کرنے والی تنظیم
"بین الاقوامی رضاکاروں کی جاپانی تنظیم" سمیت چھ غیر سرکاری تنظیموں نے
اس اجتماع کا اہتمام کیا تھا
رپورٹ کے مطابق، اس موقع پر غزاوی کے عوام کے کچھ پیغامات پڑھے گئے،
اور ایک سال سے جاری صہیونی جارحیت کے باوجود ان کی ثابت قدمی کو خراج تحسین و عقیدت
پیش کرنے ایک لئے ایک منٹ تک خاموشی اختیار کر لی۔
اجتماع کے شرکاء نے آخر میں ایک بیان جاری کیا ہے جس میں صہیونی مظالم
کی شدید مذمہ کے ساتھ ساتھ غزہ میں مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا۔
یاد رہے کہ ٹوکیو کے ایک علاقے شیبویا میں بھی کل رات 1300 افراد نے
دھرنا دے کر جنگ بندی کا مطالبہ کیا، جہاں لوگوں لوگوں نے فلسطینی پرچم اٹھا رکھے
تھے اور غزہ میں جنگ بندی اور قتل عام کے خاتمے کا مطالبہ کر رہے تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110