28 ستمبر 2024 - 21:12
سید حسن نصراللہ کا پیغام زندہ رہے گا /سید المقاومہ کا پاکیزہ لہو اسرائیل کو برباد کرے گا

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع جیکب آباد وحدت یوتھ، لاڑکانہ ڈویژن اور آئی ایس او کے زیر اہتمام ڈی سی چوک جیکب آباد پر لبنان کے بہادر رہنما حزب اللہ کے قائد علامہ سید حسن نصراللہ کی دردناک شہادت پر احتجاجی دھرنا دیا گیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق اس موقع پر احتجاجی دھرنے سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی ضلعی صدر نذیر حسین جعفری آئی ایس او کے ڈویژنل صدر سید کامران علی شاہ بزرگ شیعہ رہنما سید احسان علی شاہ سمیت دیگر راہنماؤں نے خطاب کیا۔

احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ سید حسن نصراللہ کی پوری زندگی اسرائیل غاصب کے خلاف جہاد فی سبیل اللہ میں گذر گئی وہ جب تک زندہ رہے غاصب اسرائیل کے لئے خوف اور موت کی علامت بنے رہے۔ حسن نصراللہ زندہ رہیں گے ان کا پیغام زندہ رہے گا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سید کامران علی شاہ نے کہا کہ سید حسن نصراللہ کا پاکیزہ لہو اسرائیل کی بربادی کا سبب بنے گا۔

نذیر حسین جعفری نے کہا کہ سید حسن نصراللہ کی درناک شہادت پر تحریک آزادی فلسطین کو نیا حوصلہ ملے گا۔ پوری دنیا کے غیرت مند مسلمان شہید حسن نصراللہ کی جدوجہد کو پایہء تکمیل تک پہنچائیں گے۔

اس موقع پر اسرائیلی اور امریکی پرچم نذر آتش کئے گئے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

110