28 ستمبر 2024 - 07:46
صہیونی ریاست کی بیروت پر 30 سے زائد مرتبہ بمباری

ذرائع نے ہفتہ کی صبح اطلاع دی ہے کہ صہیونیوں نے جمعے اور پفتے کی درمیانی رات بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقوں پر 30 سے ​​زائد بار بمباری کی اور یہ حملے اب بھی جاری ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا کے مطابق، ان حملوں میں بیروت کے جنوبی مضافات میں "الکفاءات"، "الشویفات"، "الحدث" اور "اللیلکی" جیسے علاقوں کی عمارتیں صہیونی ریاست کے جنگی طیاروں کی وحشیانہ بمباری کی نشانہ بنی ہیں۔

صہیونی چینل 12 کے رپورٹر نے بھی ان حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیروت کے جنوب میں واقع  ضاحیہ پر بلا وقفہ حملے جاری ہیں۔

صہیونی ریاست کی فوج کے ترجمان دانیال ہگاری نے چند گھنٹے پہلے ایک پریس کانفرنس میں بیروت کے جنوبی مضافات پر جنون آمیز حملوں کا جواز پیش کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ آنے والے گھنٹوں میں ہم اس اسٹریٹجک طاقت پر حملہ کریں گے جسے حزب اللہ نے تین عمارتوں کے نیچے چھپا رکھا ہے۔

ادھر حزب اللہ نے رہائشی عمارتوں میں ہتھیاروں کے ذخیرے کی موجودگی کے صہیونی ریاست کے دعوے کو کذب محض قرار دیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110