28 ستمبر 2024 - 06:29
اقوام متحدہ: نہتے فلسطینیوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا / بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے، وزیراعظم پاکستان کا خطاب

پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مظلوم فلسطینیوں اور کشمیریوں کے حق میں آواز اٹھا دی۔ انھوں نے کہا: پاکستان بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گا / نہتے فلسطینیوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ | وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں کے گھر ملبے کے ڈھیر بن گئے، دنیا آنکھیں کیسے بند رکھ سکتی ہے،ہمیں یاد رکھنا ہوگا کہ غزہ کے لوگوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا،فلسطین کو فوری طور پر اقوام متحدہ کا مستقبل رکن تسلیم کرنا ہوگا، صرف مذمت کرنا کافی نہیں، ہمیں اس خونریزی کو فوری روکنا ہوگا، غزہ کے المناک سانحہ نے انسانیت کو ہلا کر رکھ دیا ہے، معصوم بچوں، عورتوں اور نہتے شہریوں کے قتل پر خاموش نہیں رہا جا سکتا، اسرائیلی جارحیت کو طوالت دینے والوں کے ہاتھ بھی غزہ کے بچوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں، نہتے فلسطینیوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، عالمی برادری کو پائیدار امن اور دو ریاستی حل کے لئے کردار ادا کرنا ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110