اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، فلسطینی ذرائع ابلاغ نے رپورٹ
دی ہے کہ مقاومت اسلامی عراق نے مقبوضہ گولان میں صہیونی فوجی تنصیبات پر
"الارفد" ڈرون طیاروں سے حملہ کیا ہے۔
عراقی اسلامی مقاومت کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ
منگل کو علی الصبح گولان کی پہاڑیوں کو ڈرون طیاروں سے نشانہ بنایا گیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں ہونے
والے حملوں میں "الارفد" ڈرون طیارہ استعمال کیا گیا۔
تنظیم نے مزید کہا ہے کہ غزہ میں صہیونی ریاست کے مظالم کے خاتمے تک
صہیونی فوج اور اس کی تنصیبات پر حملے جاری رہیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔
110