اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل نمائندے سعید ایروانی نے بین الاقوامی ادارے کے سربراہ گوٹیرس اور سلامتی کونسل اور جنرل اسمبلی کے سربراہان کے نام اپنے خط میں گذشتہ دنوں لبنان کے دارالحکومت بیروت میں صہیونی ریاست کے سائبر حملوں پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
اپنے خط میں سعید ایروانی نے لکھا ہے کہ اقوام متحدہ کو صہیونی ریاست کے دہشت گرد اقدامات کی مذمت کرنا چاہئے۔
انہوں نے مزید لکھا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر صہیونی دہشت گردانہ حملے میں زخمی ہوئے ہیں۔ ہم بین الاقوامی قوانین کے تحت کے اپنے حقوق کے تحفظ کے لئے سنجیدگی کے ساتھ دہشت گردی کے واقعے کی تحقیقات کریں گے۔
ایرانی نمائندے نے لکھا ہے کہ ایران اس بزدلانہ کاروائی کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
انہوں نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ بیروت میں صہیونی ریاست کے حملے کا مقصد اجتماعی قتل عام تھا جو کہ انسانیت کے خلاف اقدام ہے۔ اس واقعے سے مزید واضح ہوگیا ہے کہ صہیونی ریاست خطے اور عالمی امن کے لئے شدید خطرہ بن چکی ہے۔ چنانچہ عالمی برادری کو چاہئے واقعے کے بعد فوری طور پر عملی اقدام کرے تاکہ صہیونی ریاست کو لگام دی جاسکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔