فلسطین کی تحریک استقامت کی اس کاروائی میں چار اور صہیونی فوجی زخمی ہو گئے تھے۔دوسری جانب صہیونی فوج نے غزہ میں اپنے پانچ قیدیوں کی لاشیں برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے۔ صہیونی اخبار نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ میں ایک کاروائي کے دوران اپنے ایک قیدی کی لاش برآمد کی ہے۔
صہیونی فوج کا کہنا ہے کہ خان یونس میں بھی چار قیدیوں کی لاشیں برآمد کرلی گئی ہیں جن کے بارے میں ہلاک ہونے کا اعلان کیا گیا تھا۔ صہیونی ذرائع کی جانب سے جانی نقصان کے بارے میں اعداد و شمار غلط اعلان کئے جاتے رہے ہیں۔
اس سے قبل صہیونی ذرائع اعلان کر چکے ہیں کہ زخمی صہیونیوں کی تعداد بھی صحیح نہیں بتائی جاتی رہی ہے اور اسپتال کے حکام سے کہا گیا تھا کہ وہ زخمی صہیونیوں کی تعداد کا حکام سے ہم آہنگی کے بعد ہی کوئي اعلان کر سکتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110