17 فروری 2024 - 08:11
 پاکستان کے پارلیمانی انتخابات: نتائج کو اندھیرے میں تبدیل کردیا گيا، تحریک انصاف

پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا کا کہنا ہے کہ انتخابی نتائج کو رات کے اندھیرے میں تبدیل کردیا گيا، یہ محض انتخابی فراڈ نہیں بلکہ جمہوریت پر حملہ ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا کا کہنا ہے کہ انتخابی نتائج کو رات کے اندھیرے میں تبدیل کردیا گيا، یہ محض انتخابی فراڈ نہیں بلکہ جمہوریت پر حملہ ہے۔

تحریک انصاف کے رہنماؤں نے پارٹی امیدواروں کے ساتھ غیر ملکی میڈيا کو بریفنگ دی۔

اس موقع پر یاسمین راشد، ریحانہ ڈار، شعیب شاہین سمیت متعدد امیدواروں کی جیت کا دعویٰ کیا۔

سلمان اکرم راجا نے کہا کہ عوام کی رائے کو روندا گیا، عوام نے تمام انتخابی نشان یاد رکھے ووٹ کاسٹ کیا۔

رؤف حسن نے کہا کہ فارم پینتالیس کے مطابق جیتنے والے امیدوار، فارم سینتالیس میں ہرا ديئے گئے، دھاندلی کا سارا ڈیٹا موجود ہے، تمام قانونی راستے استعمال کریں گے۔

ریحانہ ڈار نے کہا کہ جیسے نوشین افتخار کو ڈسکہ میں انصاف دیا گيا ویسے ہی ان کا فیصلہ کیا جائے، وہ دوبارہ الیکشن کے لیے بھی تیار ہيں۔

پی ٹی آئی رہنماؤں نے کراچی میں مینڈیٹ چھینے جانے کا الزام عائد کرتے ہوئے 19 سیٹیں جیتنے کا دعویٰ کیا ہے۔

خرم شیر زمان نے بتایا کہ کراچی میں دو ہزار اٹھارہ سے بھی زیادہ ووٹ ملے، متحدہ تو پانچویں نمبر پر تھی۔

۔۔۔۔۔۔۔

110