اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا کے مطابق، فلسطینی ذرائع نے آج سوموار (بمورخہ 9 اکتوبر 2023ع) غزہ کی وزارت صحت کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ غاصب صہیونی ریاست کے اندھادھند فضائی حملوں میں اب تک 560 فلسطینی شہری شہید اور 2900 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
رپورٹوں کے مطابق، غزہ کے مختلف علاقوں پر صہیونی درندوں کی اندھادھند بمباریوں میں شدت آنے کے ساتھ شہداء کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ جبکہ شہداء اور زخمیوں میں لاتعداد فلسطینی بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔
ادھر میدان جنگ میں ہار کر رہائشی علاقوں اور نہتے عوام پر حملوں میں شدت لانے والی غاصب صہیونی ریاست نے انتہائی بے شرمی کے ساتھ اعلان کیا ہے کہ اس نے اب تک 1000 ٹن دھماکہ خیز مواد غزہ کے مختلف علاقوں پر گرایا ہے۔
صہیونیوں کا دعوی کیا ہے کہ اس کے طیاروں نے مقاومتی تحریکوں کے 500 ٹھکانوں پر بم گرائے ہیں!
ادھر صہیونی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ طوفان الاقصٰی نامی عظیم کاروائی کے دوران فلسطینی مجاہدین کے حملوں میں اب تک 1000 سے زائد صہیونی ہلاک ہو چکے ہیں۔
واضح رہے کہ فلسطینی مجاہدین کے حملوں میں ہلاک اور زخمی ہونے والے صہیونی فوج یا پولیس کے کارکن ہیں۔
دریں اثناء، القسام بریگیڈز نے اعلان کیا ہے کہ صہیونیوں کی اندھادھند بمباریوں میں اب تک چار صہیونی قیدی بھی ہلاک ہو چکے ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110