اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی - ابنا – کے مطابق، حجت الاسلام و المسلمین ہمام حمودی نے اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی جنرل اسمبلی کے ساتویں اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے دنیا کے مستقبل کی طرف اشارہ کیا اور کہا: آج دنیا بدل رہی ہے اور موجودہ صدی میں مغرب کا زوال، ہم دیکھ رہے ہیں، مغربی سیاستدانوں کا کہنا ہیں کہ وہ دور گزر چکا ہے جب مغرب اپنے عروج پر تھا۔
انہوں نے مزید کہا: مکتب اہل بیت علیہم السلام کے پیروکاروں کے لیے موقع پیدا ہوا ہے کہ وہ مغربی تہذیب کے زوال سے فائدہ اٹھائیں اور فکر اہل بیت علیہم السلام کو سامنے لائیں، اور مغربی تہذیب کا متبادل پیش کریں۔
عراق کی اسلامی سپریم کونسل کے سربراہ نے مزید کہا: "مغرب نے خواتین کے مسائل پر زوم کیا ہوا ہے اور خواتین کی آزادی کا نعرہ لگاتا ہے جبکہ وہ خاندان کے ڈھانچے کو تباہ کرنے کے درپے ہے۔"
حمودی نے اسلام کی شبیہ بگاڑے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: اسلامی ریاست اور جہاد خوبصورت عناوین ہیں لیکن تکفیری گروہ اپنے جرائم سے ان خوبصورت عناوین کو تباہ کر چکے ہیں اور انہوں نے اسلام کی شبیہ کو بگاڑ کر رکھ دیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا: بعض لوگوں نے داعش کے جرائم کے جواب میں سیاسی اسلام کو ماننے سے ہی انکار کر دیا ہے اور صہیونیت کے سامنے ہتھیار ڈال کر سر تسلیم خم کر دیا ہے۔
عراق کی اسلامی سپریم کونسل کے اسپیکر نے مزید کہا: اب مکتب اہل بیت علیہم السلام کے لیے موقع ہے، دنیا شیعہ افکار پر توجہ دے رہی ہے اور ہم شیعوں کو فخر ہے، ہمارے پاس ایسی حکومت ہے جس نے ترقی کی ہے۔ مختلف سائنسی، اقتصادی اور عسکری شعبوں میں پیشرفت کی ہے۔
زیارت اربعین کا ذکر کرتے ہوئے حمودی نے کہا: "جو کوئی بھی ایثار و قربانی کے ساتھ عوامی تحریک کی تلاش میں ہے، اسے اربعین زیارت کے تجربے کی پیروی کرنی چاہیے، جہاں عراق کے لوگ اخلاص کے ساتھ زوار کی خدمت کے لیے اپنا سب کچھ قربان کر دیتے ہیں۔"
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
242