اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران اور روس کے وزرائے خارجہ نے ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران، ایران کیخلاف امریکی ظالمانہ پابندیاں ہٹانے کے مقصد سے ویانا میں ایران اور گروہ 1+4 کے درمیان مذاکرات کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
روسی محکمہ خارجہ نے آج بروز پیر کو ایک بیان میں کہا کہ "حسین امیر عبداللہیان" اور "سرگئی لاوروف" نے ایک ٹیلی فونک رابطے میں گفتگو کی۔
اس موقع پر دونوں فریقین نے ایران جوہری معاہدے کی بحالی اور ایران کیخلاف ظالمانہ پابندیوں کو ہٹانے کے ویانا مذاکرات پر اپنی توجہ مرکوز کی جو 29 نومبر سے آغاز کیے گئے ہیں۔
روسی محکمہ خارجہ کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دونوں فریقوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ جوہری معاہدے کو اس کی اصل متوازن حالت جس کی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے منظوری دی تھی، کو بحال کرنے پر کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کریں گے۔
ایران اور روس کے وزرائے خارجہ نے کہا کہ معاہدے میں تمام شرکاء کے حقوق اور مفادات کو یقینی بنانے کا یہی واحد صحیح طریقہ ہے۔
امیر عبداللہیان اور لاوروف نے باہمی دلچسبی امور سمیت بعض دیگر علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر بھی بات چیت کی۔
واضح رہے کہ ایران کیخلاف ظالمانہ پابندیوں کو اٹھانے کے مقصد سے ویانا مذاکرات ایسی حالت میں منعقد کیے جاتے ہیں کہ مخالف میڈیا کی تباہ کن لائن اور صیہونی ریاست کی تخریب کاری کی وجہ سے دباؤ کے باوجود مذاکرات میں واضح پیش رفت ہوئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
242