

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل آیت اللہ رمضانی نے اپنے لبنان دورے کے دوران تحریک امل کے نمائندے حجۃ الاسلام و المسلمین شیخ حسن عبد اللہ سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں آیت اللہ رمضانی نے کہا کہ علامہ شرف الدین اور امام موسیٰ صدر اس اتحاد کی تحریک کے علمبردار تھے، چرچ میں امام موسیٰ کی رفت و آمد نے بین المذاہب گفتگو کی راہ ہموار کی لہذا اس طرح کی گفتگو کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔

